پاکستان
17 مئی ، 2013

رینٹل پاور کیس: راجا پرویز اشرف نے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا

رینٹل پاور کیس: راجا پرویز اشرف نے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا

اسلام آباد … سابق وزیراعظم راجا پرویز اشر ف نے رینٹل پاور کیس میں نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق راجا پرویز اشرف نے نیب کے دفتر میں حاضر ہو کر بیان ریکارڈکرایا۔ اس موقع پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیراعظم سے 30منٹ تک تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق راجا پرویز اشرف نے نیب کے سامنے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ بے بنیاد الزام لگا کر ان کی کردار کشی کی گئی۔

مزید خبریں :