پاکستان
17 مئی ، 2013

کراچی:الزامات ثابت ہونے پر دوبھتہ خوروں کو5،5سال قید کی سزا

کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے بھتا خوری کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو پانچ ،پانچ سال قیداور دس،دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے دیئے گئے اختیارات کے تحت مقدمے کا فیصلہ کیا۔ملزمان صدیق عرف شاہد بلوچ اور زیشان کے خلاف نیپیئر تھانے میں بھتا وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔جرم ثابت ہونے پر دو نوں ملزمان کو پانچ، پانچ سال قیداور دس،دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

مزید خبریں :