17 مئی ، 2013
پشاور…خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے میں مثالی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا، ایسی حکومت بنائیں گے جو کرپشن سے پاک ہوگی۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ تمام اتحادی متحد ہیں اور صوبے مین امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے درخواست ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہمیں موقع دیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ تعلیم، بلدیات اور صحت میں ترقی لائیں گے، ایسی حکومت بنائیں گے جس میں ظلم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت بنا رہے ہیں، کارخانے کھنڈر میں تبدیل ہیں، بجلی کی کمی اور بدامنی کا سامنا ہے۔