پاکستان
17 مئی ، 2013

پی ایس او کے عارضی ملازمین کی مستقلی کے حکم کیخلاف اپیل مسترد

پی ایس او کے عارضی ملازمین کی مستقلی کے حکم کیخلاف اپیل مسترد

کراچی…سپریم کورٹ نے پی ایس اوکے عارضی ملازمین کی مستقلی کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ایس او کی اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل بینچ نے پی ایس او کے 16 ملازمین کی مستقلی کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ان ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے احکامات جاری کئے تھے اور پی ایس او کی جانب سے عدالتی حکم کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ وزیر اعظم کے حکم پر 29اگست 2008کو پی آئی اے اورپاکستان ریلوے نے ملازمین مستقل کردیئے لیکن 20سال سے پی ایس او میں کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والے 16ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا۔سپریم کورٹ نے پی ایس او کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھاہے۔

مزید خبریں :