پاکستان
17 مئی ، 2013

ملک بھر شدید گرمی،سکھر ،رحیم یار خان میں درجہ حرارت 48ڈگری

ملک بھر شدید گرمی،سکھر ،رحیم یار خان میں درجہ حرارت 48ڈگری

کراچی…ملک بھر میں موسم شدید گرم ہوگیا۔سکھر اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت 48ڈگری تک جاپہنچا۔محکمہ موسمیات نے مزید 2سے 3روزتک گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔ملک کے بیشتر علاقے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔سندھ اور پنجاب کے شہروں میں موسم انتہائی گرم ہے۔سکھر اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت48ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔نواب شاہ میں 47۔ڈیرہ غازی خان ،حیدر آباد اور خضدار میں 45۔ملتان اورجھنگ میں 44۔ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور میں 43۔ساہیوال،فیصل آباد،جہلم اور پشاور میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔شدید گرمی کی وجہ سے بازاروں میں سناٹارہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،بلوچستان،پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر مزید 2 سے 3 روز تک برقرار رہے گی۔

مزید خبریں :