پاکستان
17 مئی ، 2013

اے این پی کا بلوچستان حکومت میں شامل ہونے سے انکار

اے این پی کا بلوچستان حکومت میں شامل ہونے سے انکار

کوئٹہ…عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔ اسفند یار ولی نے بلوچستان میں اپنے واحد ایم پی اے زمرک خان کو صوبائی حکومت میں شامل ہونے سے روک دیا۔ترجمان اے این پی زاہد خان کے مطابق اسفندیار ولی خان نے پارٹی کے فیصلے کے مطابق زمرک خان کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی ہدایت کی ہے۔ زاہد خان نے بتایا کہ زمرک خان کو بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ تاہم مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق اے این پی مرکز اور صوبوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں :