دنیا
08 مارچ ، 2012

افغانستان:طالبان کے حملے میں10پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان:طالبان کے حملے میں10پولیس اہلکار ہلاک

کابل… افغانستان کے صوبہ اورزگان میں طالبان نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے دس افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ صوبے اورزگان کے صوبائی پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ ضلع چارچنو میں پیش آیا انہوں بتایا کہ کہ طالبان کے ایک گروپ نے شب چیک پوسٹ پر اس وقت حملہ کیا جب تمام پولیس اہلکار سو رہے تھے حملے میں تمام دس اہلکار ہلاک ہو گئے طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ مشرقی صوبے خوست میں نیٹو کے ایک فضائی حملے بارودی سرنگیں بچھانے والے تین طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ وسطی شہر ننگرہار میں بھی بم کے ایک دہماکے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :