08 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں محمدعبیدعرف بچہ،شہبازعرف منا، عبدالقادر اور عبدالرحیم عرف بھیاشامل ہیں،پولیس حکام کا دعویٰٰ ہے کہ ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں مزاحمت پر متعدد افراد کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔