18 مئی ، 2013
نیو یارک…امریکا میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں ،حادثے میں 60 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثہ کنیٹی کٹ میں پیش آیا ۔دونوں ٹرینوں میں ڈھائی سو مسافر سوار تھے۔امدادی کارکن حادثے کی جگہ پہنچے اور ٹرین میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا۔پانچ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے ۔