08 مارچ ، 2012
لاہور… دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ لاہور میں خواتین کی خصوصی تقریب میں تاخیر سے پہنچنے پر لاہور چیف ٹریفک آفیسرنے تین انسپکٹرز سمیت 18لیڈی ٹریفک وارڈنز کو معطل کر دیا۔الحمرا کلچرل کمپلیکس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پنجاب حکومت کے زیراہتمام تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں خصوصی طور پر لیڈی ٹریفک وارڈنز کو تعینات کیا گیا۔ تین لیڈی انسپکٹرز اور 15 لیڈی ٹریفک وارڈنز تاخیر سے پہنچیں جس پر سی ٹی او ٹریفک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ان خواتین کو معطل کر دیا۔ معطلی کا نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ ادھر معطل خواتین ٹریفک آفیسرز کا کہنا تھا کہ انہیں تقریب کی اطلاع تاخیر سے ملی جس کے باعث وہ لیٹ پہنچیں۔