08 مارچ ، 2012
لاہور… ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود نے متعدد چیف انجینئرز کو جنرل مینجر کے عہدے پر ترقی دے کر نئی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق جنرل مینجرنثار احمد بزمی کو جنرل مینجر پلاننگ پاور، شرافت علی سیال کو جنرل مینجر و چیف ایگزیکٹو لیسکو، طارق چٹھہ کو چیف ایگزیکٹو فیصل آباد، ضیا الرحمن کو جنرل مینجر سی اینڈ ایم واپڈا ہاوس، فراست زمان کو جنرل مینجر آپریشن لیسکو، رائے خالد کو جنرل مینجر سسٹم آپریشن اسلام آباد اور محبوب عالم کو جنرل مینجر و چیف ایگزیکٹو گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔