18 جنوری ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے شریف برادران کی جائیداد سے متعلق نیب کی اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت نے3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ نواز شریف کو سزا کے بدلے نیب ان کی جائیداد ضبط نہیں کرسکتا، عدالت نے فیصلہ دیا کہ نواز شریف کی طیارہ سازش کیس میں سزا ختم ہو چکی ہے، ہائیکورٹ اس ضمن میں نیب کے مفاد کا تحفظ کر چکی ہے اوریہ ثابت نہیں ہوتا نیب نے کس قانون کے تحت جائیداد ضبط کی۔