19 مئی ، 2013
شکاگو…امریکا میں پبلک اسکولوں کی تالہ بندی پر سیکڑوں والدین، اساتذہ اور طلباء شکاگو کی سڑکوں پر آگئے۔شکاگو ٹیچرز یونین کی جانب سے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا،اسکولوں کے قریب سے گزرنے والے مظاہرین کا کہناتھا کہ وہ اسکولوں کو بند کئے جانے کے خلاف ہیں ، معیاری اسکولوں پر تمام بچوں کا حق ہے ، امریکا میں تعلیمی بجٹ میں کمی کیلئے 54 پبلک اسکولوں کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،احتجاج کے موقع پرٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔