پاکستان
19 مئی ، 2013

الطاف حسین نے نائن زیر وپر تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

 الطاف حسین نے نائن زیر وپر تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روزنائن زیر وپرتنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیاہے اورکہاہے کہ جن عناصرنے یہ غیرتنظیمی حرکت کی ہے میں ان کے عمل کی سخت مذمت کرتاہوں۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ان عناصر کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرشعبہ جات کے ذمہ داروں اور ساتھیوں کے ساتھ جو بدکلامی اور افسوسناک عمل کیا گیا اس پر میں اراکین رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داروں اوردیگر ساتھیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہو ں ۔ الطاف حسین نے کہا کہ جن عناصر نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی اورنازیباحرکات کی ہیں اگر وہ ایم کیوایم کے کارکن ہیں تو 24 گھنٹوں میں نائن زیرو آکررابطہ کمیٹی کے نام معافی نامے لکھ کر جمع کرائیں ، بصورت دیگرایسے افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ الطاف حسین نے اس موقع پر بعض میڈیارپورٹرز اورکیمرہ مینوں کے ساتھ ہونیوالی حرکات پر بھی سخت افسوس کااظہارکیا اورانہیں یقین دلایا کہ جن عناصر نے ان کے ساتھ بدکلامی کی ہے ان کے خلاف تنظیمی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :