پاکستان
20 مئی ، 2013

لاہور: پی ٹی آئی کا دھرنا 8 روز جاری رہنے کے بعد ختم

لاہور: پی ٹی آئی کا دھرنا 8 روز جاری رہنے کے بعد ختم

لاہور…لاہور میں این اے125میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا 8 روز جاری رہنے کے بعد بلاآخر اختتام پذیر ہوگیا۔ 12 مئی کو ڈیفنس کے علاقے لالک چوک میں این اے 125میں کی جانے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف علاقے کے لوگ سراپا احتجاجی بن گئے اور انہوں نے لالک چوک پر احتجاجی دھرنا دیا، جس کے باعث لالک چوک کی جانب آنے والی ٹریفک بند ہو گئی۔دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نوجوانوں کے شانہ بشانہ 8 روز تک دھرنا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے وہ اپنی تحریک کسی نہ کسی صورت میں جاری رکھیں گی۔8 روز تک تحریک انصاف کے مختلف قائدین دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے رہے، اس دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انہیں دھرنا ختم کرنے اور ٹریفک کھولنے کا مشورہ بھی دیا لیکن مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔بلاآخر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ دھرنا ختم کردیں جس کا باقائدہ اعلان ان کی بہن علیمہ خان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس پر دھرنے کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :