پاکستان
20 مئی ، 2013

کراچی:کالعدم تحریک طالبان کے4مبینہ دہشت گردگرفتار

 کراچی:کالعدم تحریک طالبان کے4مبینہ دہشت گردگرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر سہراب گوٹھ کی گنا منڈی میں کارروائی کی گئی۔ کالعدم تحریک طالبان کے چار مبینہ دہشت گردوں انار خان، امیر خان، سال محمد اور نعمت اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریباً ایک کلوگرام دھماکا خیز مواد سے بھری کیتلی، دو پستول اور رپیٹر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔ پولیس حکام کاکہناہے کہ نعمت اللہ کا بڑا بھائی نادر عظمت وزیرستان میں خود کش حملہ کر کے متعدد افراد کو ہلاک کرچکا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :