20 مئی ، 2013
لندن… افسانہ نگار انتظارحسین بکرپرائزکی تقریب میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے پاکستان کے معروف افسانہ نگار انتظار حسین کا کہنا ہے کہ لندن میں The Man Booker International Prize کی تقریب میں ان کو ایوارڈ ملے یا نہ ملے ان کا نامزد ہونا ہی ایک بڑا اعزاز ہے۔ایوارڈ کی تقریب بدھ کو ہوگی۔ انتظار حسین نامور افسانہ نگار،ایسا نام جو اردو ادب میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ مردوں کے بین الاقوامی بکر پرائز (فکشن) کے لیے دس مصنفوں کی فہرست میں انہیں نامزد کیا گیا ہے۔ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے انتظار حسین لندن میں ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے ان کی نامزدگی بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے لندن شہر کی بھی بہت تعریف کی۔انتظار حسین کے علاوہ قابل ذکر ناموں میں امریکی مصنف میریلینی رابنسن، چین کے یان لیانکے، اسرائیل کے اہرون ایپلفلڈ بھی شامل ہیں۔اس ایوارڈ کے لئے ایک سو پچاس مصنفین کے نام مقابلے میں شامل کیے گئے تھے، جن میں سے دس کو منتخب کیا گیا ہے۔یہ بین الاقوامی انعام ہر دو سال کے بعد ایسے بقید حیات مصنفین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے انگریزی میں کتابیں تحریر کی ہوں یا پھر ان کی کتابوں کے انگریزی تراجم دستیاب ہوں۔