پاکستان
20 مئی ، 2013

ہم انتخابات میں قومی اور عالمی اداروں کی سازش کا شکار ہوئے،صدر زرداری

ہم انتخابات میں قومی اور عالمی اداروں کی سازش کا شکار ہوئے،صدر زرداری

لاہور…صدر زرداری کہتے ہیں ہم انتخابات میں قومی اور عالمی اداروں کی سازش کا شکار ہوئے، پنجاب میں چالیس سے پینتالیس نشستیں حاصل کر سکتے تھے جو ہمیں نہیں مل سکیں،انھوں نے یہ بات لاہور میں پیپلز پارٹی کے پنجاب سے ٹکٹ ہولڈروں کے اجلاس میں کہی۔ صدر آصف زرداری سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، میاں منظور وٹو ، چودھری احمد مختار ،سردار لطیف کھوسہ اور دیگر سینئر پارٹی رہنماوٴں نے بلاول ہاوٴس میں ملاقات کی،جس میں حالیہ انتخابات کے حوالے سے گفت گو کی گئی،صدر نے یوسف رضا گیلانی سے ان کے بیٹے کے اغواء کے حوالے سے دریافت کیا،گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے بھی صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، گورنر کے نومنتخب ارکان اسمبلی صاحبزادے مرتضیٰ محمود اور مصطفی محمود بھی ملاقات میں شریک تھے، مخدوم احمد محمود نے صدر کو پیپلزپارٹی کیلئے خدمات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی،بعد ازاں صدر آصف زرداری کی صدارت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا، صدر نے اجلاس میں ٹکٹ ہولڈرز سے انتخابی نتائج کے حوالے سے بریفنگ لی۔

مزید خبریں :