20 مئی ، 2013
بغداد … عراق کے مختلف شہروں میں 11 کار بم دھماکوں اور پر تشدد واقعات میں 75 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے بس اڈوں پر اور بازاروں میں 9 کار بم دھماکے ہوئے جن میں 40 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہوئے۔ بصرہ میں 2 کار بم دھماکوں میں ریسٹورنٹ اور بس اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 11 افراد جان سے گئے اور 27 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب صوبہ انبار میں پولیس اسٹیشن پرمسلح افراد کے حملے میں 24 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اب تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔