پاکستان
20 مئی ، 2013

کھلی دھمکیا مل رہی ہیں، لیکن عوام اب ڈرنے والے نہیں، علیمہ خان

کھلی دھمکیا مل رہی ہیں، لیکن عوام اب ڈرنے والے نہیں، علیمہ خان

کراچی … عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو کھلی دھمکیاں مل رہی ہیں، لیکن لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اب ڈرنے والے نہیں ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماوٴں اور کارکنوں کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں، ری پولنگ سے ایک رات قبل پی آٹی آئی سندھ کی مرکزی رہنما زہرہ شاہد حسین کو قتل کرکے ووٹروں کو خوف میں مبتلا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ بے خوف و خطر گھروں سے نکلے اور اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زہرہ شاہد کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے الطاف حسین کے سلسلے میں برطانوی حکومت سے رابطہ ہوا ہے، عمران خان کی صحت اب بہتر ہے اور امید ہے کہ 3 سے 4 روز میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :