20 مئی ، 2013
لاہور … تحریک انصاف کے کارکنوں نے کراچی میں پارٹی کی رہنما زہر ہ شاہد کے قتل کیخلاف لاہور کے لبرٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لبرٹی مارکیٹ چوک میں جمع تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہناتھا کہ وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، اس ملک کو اندھیروں اور لیٹروں سے بچانے کیلئے تحریک انصاف کی جدو جہد کو کوئی روک سکتا ، زہر ہ شاہد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔