20 مئی ، 2013
اسلام آباد … ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے زیر التواء تمام پاسپورٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، پاسپورٹ بنانے میں حائل رکاوٹوں پر 80 فیصد قابو پالیا، آئندہ ماہ پاسپورٹ بحران پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے بتایا کہ 31 مئی تک ارجنٹ فیس والے اور جون میں نارمل فیس والے جمع کرائے گئے تمام زیر التواء پاسپورٹس جاری کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حج کیلئے جانے والے افراد کو جون کے پہلے ہفتے میں پاسپورٹس مل جائیں گے۔ ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ 8لاکھ پاسپورٹس میں سے4لاکھ کا بیک لاگ رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے شخص کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔