پاکستان
20 مئی ، 2013

فیصل آباد میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو آگ لگادی

فیصل آباد میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو آگ لگادی

فیصل آباد… فیصل آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگادی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاوٴن کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پرشوہرنے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔ شور مچانے پر محلے والوں نے متاثرہ خاتون کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کاکہناہے کہ خاتون پچاس فیصد جھلس چکی ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ خاتون نے پٹرول چھڑک کر خوداپنے آپ کو آگ لگائی ۔

مزید خبریں :