20 مئی ، 2013
لاہور … صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نواز شریف نے صدر زرداری سے شکوہ کیا کہ آپ نے مبارکباد دینے میں بہت دن لگادیئے۔ نواز شریف نے مبارکباد دینے پر صدر زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔