پاکستان
20 مئی ، 2013

متحدہ کے قائد الطاف حسین کا نوازشریف کے خطاب کا خیرمقدم

متحدہ کے قائد الطاف حسین کا نوازشریف کے خطاب کا خیرمقدم

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میاں نوازشریف کے خطاب کو انتہائی متعدل اور متوازن قرار دیا ہے اورکہاہے وہ خلوص دل سے اس خطاب کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ الطا ف حسین نے کہاکہ وہ دعاگوہیں کہ ملک کی ترقی اورملکی مسائل کے حل کیلئے میاں نوازشریف نے جن نیک خیالات اور عزم کا اظہار کیا ہے اللہ تعالیٰ انہیں اسے پوراکرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ الطاف حسین نے مسلم لیگ ن ، اس کے سربراہ نوازشریف اوران کے تمام رہنماوٴں اور کارکنوں کوانتخابات میں شاندارکامیابی پر ایک مرتبہ پھرمبارکبادپیش کی اور کہا کہ ” جیو اورجینے دو“ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کوخلوص دل سے تسلیم کرنے اور ہر کڑے وقت میں ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے ہی میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی مضمرہے۔

مزید خبریں :