08 مارچ ، 2012
ڈھاکا…مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم ڈھاکا ایئر پورٹ پہنچی تو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ٹیم کااستقبال کیا۔کپتان اور کوچ سمیت کسی کھلاڑی نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔پاکستانی ٹیم کی حفاظت کیلئے ایئرپورٹ سے ہوٹل تک سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے ساتھ اسپیشل فورس کے کمانڈوز بھی ہوٹل تک جانے والی سڑک کے دونوں طرف تعینات تھے۔ ہوٹل میں بھی پاکستان ٹیم کی سیکورٹی کافی سخت ہے،کسی لوکل یا بین الاقوامی میڈیا کو بھی ہوٹل میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔پاکستان ٹیم جمعے کو دوپہر کے وقت شیر بنگلا اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔