دنیا
08 مارچ ، 2012

خالدہ ضیا نے 1991میں آئی ایس آئی سے پیسے لیے،شیخ حسینہ

خالدہ ضیا نے 1991میں آئی ایس آئی سے پیسے لیے،شیخ حسینہ

ڈھاکا…بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپوزیشن رہ نما خالدہ ضیاء پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے 1991 کے عام انتخابات کیلیے آئی آیس آئی سے پیسے لیے۔وہ ڈھاکا میں حکمراں جماعت عوامی لیگ کی ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کررہی تھیں۔بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا نے1991کے عام انتخابات کیلیے آئی ایس آئی سے پیسے لیے،شیخ حسینہ نے کہاکہ بنگلادیش کے عوام خالدہ ضیاء کومعاف نہیں کریں گے،اوروہ جانناچاہتے ہیں کہ انھوں نے آئی ایس آئی سے پیسے کیوں لیے؟انھوں نے کہا کہ ایک دن خالد ضیاء کواس بات کا جواب دینا ہوگا۔دوسری جانب بی این پی نے اس الزام کومستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ جھوٹ پرمبنی ہے بی این پی یہ تصوربھی نہیں کرسکتی کہ انتخابی مہم کیلئے کسی غیرملکی تنظیم سے رقم لے۔

مزید خبریں :