20 مئی ، 2013
کراچی… بلال احمد… ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی شاہ نواز طارق نے قتل اور زخمی کرنے کے الزام میں ملزم عزت خان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ۰۱ سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے ،پیر کو عدالت نے ایک کزن و سالے کو قتل کرنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عزت خان کو سزائے موت کی سزا کا حکم دیا اور ایک لاکھ روپے ورثہ کو بطور دیت دینے کا حکم دیا ہے ،جبکہ دوسرے سالے کو زخمی کرنے پر عدالت نے ملزم کو ۰۱ سال قید کی سزا کاحکم دے دیا ہے جبکہ ملزم کو زخمی ہونے والے کو ۵۲ ہزارروپے معاوضہ ادا کرنا ہوگا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اورنگی ٹاون میں مقدمہ درج ہے کہ اس نے گھریلو تنازعہ پر اپنے سالوں جو کہ ملزم کے کزن بھی تھے ۶۰۰۲کو اونگی ٹا ون کی حدود میں ایک سالے کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاون میں درج ہے ۔