18 جنوری ، 2012
پشاور…افغانستان سے علاج کیلئے پشاور منتقل کی گئی دو جھلسی ہوئی بچیاں دم توڑ گئیں جبکہ دو بچیاں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بدھ کی صبح چار بچے جلال آباد سے پشاورپہنچائے گئے جو بری طرح جھلس چکے تھے۔ ان میں سے 12 سالہ عائشہ اور 4سالہ حمیرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ جبکہ 10 سالہ منصور اور دو سالہ آسیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بچوں کے والد خان وزیر کے مطابق بچے جلال آباد میں گھر میں گیس دھماکے سے جھلس گئے تھے۔