21 مئی ، 2013
جکارتا…انڈونیشیا میں کان کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق امدادی کارکنوں نے حادثے کی جگہ سے مزید 7 لاشیں نکال لیں جس کے بعد ہلاکتیں بڑھ کر 21 ہوگئی ہیں۔حادثہ 14 مئی کو اس وقت پیش آیا تھا جب انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں کان کی سرنگ بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے مزدور پھنس گئے، فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ورکرز کو بچالیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق رات گئے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لی گئیں۔سرنگ غیر مستحکم ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ انڈونیشی صدر سوسیلو بام بینگ گذشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔