پاکستان
08 مارچ ، 2012

سندھ میں اسلحہ لیکر چلنے کی پابندی ختم ،منظوروسان نے سمری پر دستخط کردیئے

 سندھ میں اسلحہ لیکر چلنے کی پابندی ختم ،منظوروسان نے سمری پر دستخط کردیئے

کراچی…وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے سندھ میں اسلحہ لیکر چلنے کی پابندی ختم کردی ہے، یہ پابندی 8دسمبر 2008کو حکومت سندھ نے صوبے بالخصوص کراچی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث عائد کی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ وزیرداخلہ سندھ منظوروسان نے پابندی ختم کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ انھیں سمری ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔تاہم انھوں نے کہا کہ اس سمری کے بعد بھی اسلحہ لہرانے پر پابندی ہوگی۔ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ نے یکدم سمری منظور کردی ہے،معلوم نہیں انھوں نے ایسا حالات سے مطمئن ہوکر کیا ہے یا پھر کسی دباؤ کے تحت ایسا ہوا ہے۔

مزید خبریں :