پاکستان
22 مئی ، 2013

جون ،جولائی میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ تک پہنچنے کا خدشہ

جون ،جولائی میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ تک پہنچنے کا خدشہ

اسلام آباد … وزارت پانی وبجلی نے خبردار کیا ہے کہ جون اور جولائی میں بجلی کی طلب 20 ہزار میگاواٹ تک بڑھ سکتی ہے، تھرمل پاور پلانٹس کو تیل کی مسلسل فرا ہمیکیلئے ”پرچون فنڈز “سے کام نہیں چلے گا، صورتحال یہی رہی تو بجلی کا شارٹ فال 6 سے 7 ہزار میگاواٹ تک پہنچ سکتا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں ماہ کے اختتام تک تھرمل پاور پلانٹس کو تیل کی خریداری کیلئے ساڑھے 21 ارب روپے یکمشت دینے کا عدہ کیا تھا لیکن اب تک صرف 5 ارب روپے دیئے۔ ذرائع کے مطابق 4 تھرمل پاور پلانٹس کو اضافی گیس سپلائی بھی بند ہو گئی ہے اور اب ان پلانٹس کو ڈیزل پر چلانے کیلئے پیسے نہیں جس سے 800 میگا واٹ بجلی سسٹم میں نہیں آرہی، پن بجلی میں 700 میگا واٹ تک اضافہ ہوا ہے تاہم مستقبل میں بجلی کی طلب کے مطابق تھرمل پاور اسٹیشنز کو فیول کی فراہمی موٴثر بنانا ہو گی۔

مزید خبریں :