پاکستان
22 مئی ، 2013

ملتان:ٹیوب ویل میں گرنے والے7مزدوروں کو زندہ نکال لیاگیا

ملتان …ملتان میں ٹیوب ویل کی مرمت کے دوران سات مزدور ، ڈیڑھ سو فٹ گہرے کنویں میں زندگی اور موت کی کئی گھنٹے کی جنگ ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے جیت گئے ۔ملتان کی بستی بوہڑ میں سات افراد میں سے دو تقریبا 150 فٹ گہرے کنویں میں گرے اور پانچ انہیں بچانے کی کوشش میں اُترے اور پھر اوپر نا آ سکے ، ریسکیو سے مدد مانگی گئی، ریسکیو اہلکاروں نیکئی فٹ گہرے کنویں میں گرنے اور پھنسنے والے مزدوروں کو ایک ایک کر کے رسیوں کے ذریعے بحفاظت نکالنے کا م کیا ، اپنی محنت اور لوگوں کی جان بچانے پر ریسکیو اہلکار بھی خاصے مطمئن تھے۔نکالنے جانے والے مزدوروں میں تین کو اسپتال منتقل کیا گیا اور چار معمولی زخمیوں کو وہیں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :