09 مارچ ، 2012
کابل ... افغانستان میں بے حرمتی کے سبب فسادات اورہلاکتوں کے بعد امریکا نے فوجیوں کو قرآن مجید کی تکریم کی تربیت کاآغاز کردیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق نیٹو نے قرآن پاک کے احترام سے متعلق لازمی کورس شروع کردیا ہے، فوجیوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عربی کے کسی بھی مسودے اور خاص کرقرآن پاک کے معاملے پر لازمی احتیاط کی جائے۔ فوجی قرآن پاک کو نہ چھوئیں، بلند مقام پر رکھیں ،قرآن پاک پر کوئی چیز نہ رکھی جائے۔ قرآن پاک کو فرش پر نہ رکھیں اور واش روم کے قریب نہ لے کرجائیں ،کسی کے سامنے قرآن پاک کے بارے کوئی غلط بات بھی نہ کریں۔