09 مارچ ، 2012
اسلام آباد … مری ، ایبٹ آباداورکالام میں برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔ملکہ کوہسار مری میں جمعرات کو اچانک شدید برف باری اور دو گھنٹوں کے اندر دو انچ تک برف پڑنے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ موسم اب بھی ابر آلود ہے،ایبٹ آباداور مضافات میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بعد یخ بستہ ہواوٴں کا راج ہے۔ مالم جبہ اور کالام میں وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی برف باری سے موسم سرد ہے، جبکہ مالاکنڈ ڈویژن کے باقی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔مظفرآباد، اٹھ مقام، ہٹیاں اور باغ سمیت آزادکشمیر کے زیریں علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں،گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں اب بھی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔