09 مارچ ، 2012
بورے والا … بورے والامیں گگومنڈی کے قریب باراتیوں سے بھری بس اور مسافر بس کے مابین تصادم میں5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے،ریسکیو زرائع کے مطابق باراتیوں سے بھری ایک بس دنیا پور سے منچناآباد جا رہی تھی کہ گگو منڈی چک 217 ای بی کے قریب باراتیوں سے بھری بس سامنے سے آنے والی ایک دوسری مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔جن میں سے 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال گگو منڈی جبکہ 8 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔