23 مئی ، 2013
میران شاہ … شمالی وزیرستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔قومی ادارہ صحت ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی سے 3 سالہ عبدالسہیل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے گزشتہ برس جولائی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے پر پابندی عائد کی تھی، پابندی کے باعث ہر ماہ 2 لاکھ 60 ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ بارہ دنوں میں شمالی وزیرستان سے یہ دوسرا کیس ہے۔