پاکستان
09 مارچ ، 2012

خیبرپختونخوا میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے30 ارب روپے کی امداد

 خیبرپختونخوا میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے30 ارب روپے کی امداد

پشاور… برطانوی حکومت خیبرپختونخوا میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے30 ارب روپے امداد دے گی۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخو کے مطابق یہ امداد آئندہ پانچ سال کے لیے ہوگیجس کا 60 فی صد حصہ تعلیم کی مد میں صوبائی بجٹ میں اور 30 فی صد امداد دہشت گردی اور سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے ا سکولوں کی تعمیر نو کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس کے علاوہ امداد کا 10 فی صد حصہ تکنیکی سہولیتیں اور تعلیمی منصوبہ بندی کے ماہرین کے لیے مختص کیا جائے گا۔

مزید خبریں :