کھیل
26 مئی ، 2013

آئی پی ایل اسکینڈل ،سری نواسن کے دامادپر کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی

آئی پی ایل اسکینڈل ،سری نواسن کے دامادپر کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی

ممبئی…آئی پی ایل اسکینڈل کا پنڈورا باکس کیا کھلا ہر روز ایک ایک سے انکشاف ہورہاہے، آج سری سانتھ کی بکیز سے تحفے وصول کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی ، دوسری طرف سری نواسن کے داماد کے خلاف تحقیقات کے لیے بھارتی بورڈ نے ممبئی پولیس کو تعاون کی پیش کش کردی ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بورڈ کے سربراہ سری نواسن کے داماد کو معطل کردیا ۔ ان پر بطور ممبر ٹیم منیجمنٹ چنئی سپر کنگ کے کسی بھی آئی پی ایل ایونٹ کی سرگرمی میں شرکت پر پابندی ہوگی ، وہ اس کے علاوہ بھی کسی کرکٹ سرگرمی میں شریک نہیں ہوسکیں گے ، بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے جگدال نے بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میاپن پر پابندی کا فیصلہ ان کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ، اور کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے ممبئی پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں تحقیقات میں تعان کی پیش کش کی ہے ، اس سلسلے میں بھارتی بورڈ کے اہلکاروں نے ممبئی پولیس آفیشلز سے ملاقات بھی کی ہے ، دوسری طرف میااپن کی گرفتاری کے بعد کے سسر ، سری نواسن پر بھارتی بورڈ کی صدارت سے مستعفی ہونے کے لیے ہر طرف سے دباوٴ بڑھ گیا ہے لیکن وہ بھی اپنے نام کے ایک ہیں ، مستعفی ہونے کاانہیں دور دور تک خیال نہیں۔ادھر اسپاٹ فکسنگ میں گرفتار سری سانتھ کے لیے ایک اور مصیبت کھڑی ہوگئی ہے ، سٹہ باز جیجو سے ان کی ملاقات اور تحفوں کی وصول کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے، سری سانتھ نے سٹے باز سے یہ ملاقات ایک ہوٹل میں کی تھی ، لیکن خفیہ کیمروں نے خفیہ میٹنگ کاسارا بھانڈا پھوڑ دیا۔

مزید خبریں :