پاکستان
26 مئی ، 2013

گڈو تھرمل ہاوٴس کی بحال کا کام جاری، 13 میں سے 5 یونٹس بحال

گڈو تھرمل ہاوٴس کی بحال کا کام جاری، 13 میں سے 5 یونٹس بحال

کراچی…گڈو تھرمل ہاوٴس کے متاثرہ یونٹس کی بحال کا کام جاری، 13 میں سے 5 یونٹس کی بجلی بحال کردی گئی فنی خرابی کے باعث تمام یونٹ ٹرپ کرگئے ہیں۔ گڈو تھرمل پاور ہاوٴس کے ذرائع کے مطابق فنی خرابی کی وجہ سے سندھ میں جیکب آباد، کشمور، کندھ کوٹ، شکارپور، سکھر جبکہ پنجاب میں راجن پورمیں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 23 اضلاع بھی اس صورتحال سے متاثر ہیں۔ جن میں کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار، نوشکی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،زیارت، پشین، لورالائی، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، نصیرآباد،آواران ، سبی، دالبندین اور چاغی سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔ گدو تھرمل پاور ہاوٴس کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں اور چند گھنٹوں بعد بجلی بحال کردی جائے گی۔

مزید خبریں :