26 مئی ، 2013
لندن…متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنان وعوام متحد اور منظم رہیں ،پروپیگنڈے کا ہرگز شکار نہ ہوں۔لندن سے جا ری کئے گئے ایک بیان کے مطابق الطاف حسین نے کہا ایم کیوایم میں تطہیراورتنظیم نو کا عمل معمول کا حصہ ہے،دشمن عناصر پروپیگنڈا کرکے تطہیری عمل کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں کارکنان وعوام پروپیگنڈے کا ہرگز شکار نہ ہوں۔