پاکستان
26 مئی ، 2013

ن لیگ کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل

ن لیگ کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل

اسلام آباد…قومی اسمبلی کے آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے ، ن لیگ نے عام انتخابات میں ایک سو چھبیس نشستیں حاصل کیں ، اٹھارہ آزاد امیدوار اس کی جماعت میں شامل ہوئے اور یوں قومی اسمبلی میں ن لیگ کی گنتی ایک سو چوالیس تک پہنچ گئی ، اس کے حساب سے ن لیگ کو خواتین کی مخصوص نشستوں کے کوٹے سے بتیس سیٹیں ملیں گی جبکہ ن لیگ کو اقلیتوں کی پانچ مخصوص نشستیں ملیں گی ، اس طرح یہ گنتی ایک سو اکیاسی تک پہنچ چائے گی ، جبکہ اتحادی جماعتوں کو بھی شامل کریں تو مسلم لیگ فنکشنل کے پانچ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی تین ، نیشنل پیپلز پارٹی کے دو اور نیشنل پارٹی ایک رکن کی حمایت کے بعد حکومتی اراکین کی تعداد ایک سو بانوے ہوجائے گی ، یوں ن لیگ کے لیے ایوان میں سادہ اکثریت اب پریشانی کی بات نہیں ، دوسری طرف دیکھیں تو پیپلز پارٹی بتیس ،پی ٹی آئی اٹھائیس ،ایم کیو ایم اٹھارہ ، جے یو آئی ف 10 ،جماعت اسلامی تین ،مسلم لیگ ق دو ، اور اُس کے بعد ایک ایک سیٹ والی سات جماعتیں شامل ہیں اور اُن کی گنتی مل کر 92 نشستیں بنتی ہیں ، اب بات رکے گی قانون سازی پر ، ایوان سے کوئی بھی قانون پاس کروانے کے لیے ن لیگ کس جماعت کا سہارا لے گی ، کس کی مدد لے گی اور کسے قائل کرنا اس کے لیے نسبتاً آسان ہوگا ، یہ فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔

مزید خبریں :