26 مئی ، 2013
شکارپور …شکارپور میں زرعی زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے،واقعہ شکارپور کے علاقے کوٹ شاہو میں پیش آیا، جہاں زرعی زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان پچھلے تین سال سے دشمنی چلی آرہی ہے، آج اسی دشمنی کی بنا پر دو گروپوں میں جنگ چھڑ گئی، جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز کے استعمال میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، تین سالہ دشمنی کے دوران اب تک 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔