26 مئی ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن نے ماروی میمن کانام قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں میں شامل کر لیاہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ماروی میمن کوپنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں سے کامیاب کرایاجائیگا،ان کے علاوہ ق لیگ سے مسلم لیگ ن میں آنے والی صبا صادق اورعائشہ جاویدکے نام بھی قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے فائنل کرلئے گئے ہیں۔