پاکستان
26 مئی ، 2013

پشاور :عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، تین افراد جھلس کر زخمی

پشاور…پشاور میں دلہ زاک روڈ پر واقع پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی۔جس سے تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق آگ دلہ زاک روڈ پر واقع فلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کی وجہ سے فلیٹ میں موجود تین افراد جھلس گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو فائر فائیٹر نے تقریبا 30 منٹ کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابوپالیا۔

مزید خبریں :