پاکستان
26 مئی ، 2013

شنکیاری میں 3سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے 3قاتل گرفتار

مانسہرہ…مانسہرہ پولیس نے علاقہ شنکیاری میں 3سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے 3قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ عارف خان نے ایک پریس کانفرنس میں بتا یا ہے کہ مانسہرہ سٹی کی حدود سے گرفتار ہونے والے قاتل سہیل،عمیر اور عزیر آپس میں سگے بھائی ہیں اور ان 6بھائیوں نے اپنے چچا زاد بھائی انور زیب،عمر زیب اور عابد زیب کو 14 مئی کوفائرنگ کر کے ہلاک اور ایک بھا ئی بابر زیب کو زخمی کر دیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ دیگر 3مفرور بھائیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں :