پاکستان
26 مئی ، 2013

نظام شمسی کے تین سیاروں نے مل کر تکون بنایا

نظام شمسی کے تین سیاروں نے مل کر تکون بنایا

کراچی…کرہ عرض پر آج خوبصورت فلکیاتی ترتیب دیکھی گئیجب نظام شمسی کے تین سیاروں نے مل کر تکون بنایا ،اِس منظر کو پاکستان میں ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دیکھا گیا۔سورج غروب ہونے کے بعد ایک دلکش نظارہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب 3 سیارے خوبصورتی سے فلکیاتی ترتیب کے مطابق روشن تکون بنے نظر آئے۔سیارہ زہرہ اور مشتری عطارد کے قریب پہنچے تو ایک روشن تکون فلک پر نمودار ہوا جو 60 منٹ تک دیکھا گیا ،یہ منفرد نظارہ امریکہ اور یورپ میں دیکھاگیا جبکہ پاکستان میں یہ منظر ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دیکھا گیا،امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اگلی بار ایسی فلکیاتی ترتیب اکتوبر 2015 میں دیکھنے کو ملے گی۔

مزید خبریں :