پاکستان
26 مئی ، 2013

کراچی:فائرنگ اوردیگرپر تشدد واقعات 6افراد ہلاک

کراچی:فائرنگ اوردیگرپر تشدد واقعات 6افراد ہلاک

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات 6افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ماڑی پو ر کے علاقے مچھر کالونی میں صدام چوک کے قریب فائرنگ کر کے 25سالہ نامعلوم شخص کو قتل کردیا گیا، سپر ہائی وے گڈاپ سٹی کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جن کی عمریں تقریباً 35اور45سال ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں فائرنگ کر کے 35سالہ ساجد کو قتل جبکہ 20سالہ راشد کو زخمی کردیا گیا۔ لانڈھی میں اسٹار گراوٴنڈ کے قریب فائرنگ کر کے 28سالہ شوکت علی کو قتل کردیا گیا۔ ایئرپوٹ کے قریب بھٹائی آباد سے 28سالہ طارق جمیل کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ، ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق گلشن اقبال میں واقع مدرسے کا طالب علم اور ان کا ہمدرد تھا۔

مزید خبریں :