پاکستان
26 مئی ، 2013

وین حادثہ کادوسرادِن، پوراگجرات سوگ میں ڈوبا رہا، پرویزالٰہی کادورہ

 وین حادثہ کادوسرادِن، پوراگجرات سوگ میں ڈوبا رہا، پرویزالٰہی کادورہ

گجرات…اسکول وین حادثے کے دوسرے روز بھی پورا گجرات سوگ میں ڈوبا رہا،لوگ آ آ کر متاثرین کو پرسہ دیتے رہے، اور والدین نے سارا دن اپنے بچوں کی یاد میں گزار دیا۔پولیس نے سانحہ گجرات میں اسکول وین کے ڈرائیورمحمدعرفان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کرلیا، جبکہ وین مالکان بھی پولیس حراست میں ہیں،ضلعی انتظامیہ نے اسکول کو سیل کر دیا ہے،کمشنرگوجرانوالہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ المناک سانحہ گجرات کے بعد تمام گاڑیوں میں گیس سلنڈر رکھنے پر سخت ایکشن لیاجارہاہے،اسکولوں کی2ہزارگاڑیوں کی چیکنگ کا حکم بھی دے دیا گیاہے،دوسری جانب مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے متاثرین کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی اور اپنی جانب سے امدادی چیک تقسیم کیے،پرویز الٰہی کاکہناتھاکہ انہوں نے اپنے دور میں پنجاب بھر میں تربیت اور تعلیم یافتہ جوانوں کو وارڈنز بنانے کا قانون بنایا تھا، بڑے اضلاع میں تو اْن وارڈنز کی تعیناتی کردی گئی تھی لیکن جب چھوٹے ضلعوں کی باری آئی تو ان کا دورِ اقتدار ختم ہوگیا، پھر مسلم لیگ ن نے پنجاب کی حکومت سنبھالنے کے بعد اس معاملے کو جہاں تھا وہیں روک دیا،اگر وارڈنز کی تعیناتی نہ روکی جاتی تو شاید اتنا بڑا سانحہ پیش نہ آتا۔

مزید خبریں :