26 مئی ، 2013
پشاور…پشاور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام گھروں سے باہر نکل آئے۔پشاور میں دو دنوں سے بعد از دوپہر چھانے والے بادل ایسے برسے کہ موسم کے تیور ہی بدل ڈالے۔ موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ اولے بھی گرے جس نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔ گرمی کی شدت کے ستائے عوام گھروں سے باہر نکل کر موسم سے لطف اندوز ہوئے اور ایک دوسرے پر برف کے اولے پھینک کربارش کا مزہ لیتے رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اس موسم میں بارش اور ژالہ باری کسی نعمت سے کم نہیں۔